بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

خوشخبری

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ آپ طلاب گرامی ک مطلع کرتے ہوئےمسرت محسوس کررہا ہے کہ اب آپ کے لئے موضوع علم منطق میں استاد محمد رضا مصنف ؒ کی کتاب المنطق  کا درس بھی آمادہ ہوچکاہے جس کے  سو(۱۰۰) درس ابھی تک  ریکارڈ ہو چکے ہیں جن کی تدریس استاد حجۃ الاسلام  محمد اقبال غدیری کررہے ہیں۔ابھی تک بیس (۲۰) درس سائٹ پہ اپلوڈ کئے جاچکے ہیں اور جلد ہی  تمام دروس کو مدرسہ کی سائٹ پہ اپلوڈ کیا جائے گا۔

کتاب المنطق کا تعارف

 کتاب المنطق ،مصنف استاد شیخ محمد رضا مظفر، موضوع علم منطق میں  درس و تدریس کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی منفرد تالیف ہے ۔جس میں طلاب کی سہولت کے لئے دقیق مطالب کو آسان الفاظ میں پیش کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں لکھی گئی یہ کتاب برسوں سےدرسی  نصاب میں شامل ہے۔اس کتاب میں طلاب کی درسی وعلمی مہارت کے لئےہر درس کے آخر میں مشق و سوالات بھی موجود ہیں ۔

 

کتاب المنطق میں موجودمطالب کا مختصر خاکہ

یہ کتاب تین جزء پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں ایک مقدمہ(تمہید) ہےاور چھ باب ہیں

جزءاول:ابتدائی مباحث

باب اول :میں مباحث الفاظ

باب دوم :میں مباحث کلی

  باب سوم : مباحث معرّف و تقسیم

جزء دوم:

باب چہارم : مباحث قضایا  

باب پنجم :مباحث استدلال

جزء سوم :

باب ششم :مباحث صناعات خمس 

 (یقینیات،مظنونات،مشہورات)

مصنف ؒاستاد محمد رضا کا تعارف

مرحوم استاد محمد رضا۱۳۲۲ھ میں  اپنے والد کی وفات کے پانچ ماہ بعد نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ حوزہ نجف اشرف  میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں وہیں تدریس میں مشغول ہو گئے۔کچھ عرصے بعدآپ نےمنتدی النشر نامی ایکیڈمی کی بنیاد رکھی اور بہت سارے شاگردوں کی تربیت کی۔

مرحوم استاد نے متعدد کتابیں  تصنیف و تالیف کی ہیں جن میں سخت اور پیچیدہ مطالب کو آسان الفاظ اور نئے اسلوب میں  بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

المنطق،اصول فقہ،عقاید امامیہ جیسی کتابیں آپ کے اس اسلوب کی گواہی دیتی ہیں۔

 

مدرس استاد محمد اقبال غدیری کا تعارف

نام: حجۃ الاسلام محمد اقبال غدیری دامت برکاتہ

آپ کا تعلق پاکستان سے ہے اور ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں  ہی حاصل کی اور اس کے بعد  دینی تعلیم کے ۔۔۔۔۔تشریف لے گئے۔بعد از آں ستمبر (۲۰۰۵م)کو حوزہ قم میں داخلہ لیا جہاں آپ نے اسلامی  فقہ  میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ۔فی الحال  شعبہ  فقہ  و اصول میں دروس اجتہاد میں مشغول ہیں۔یوں تو آپ نے  ۲۰۰۵ ؎  سے تدریس کا آغاز کرد یا تھا مگر مستقل تدریس ۲۰۱۶؎ میں شروع کی ۔آپ نے  قم کے متعدد  مدارس میں  مختلف موضوعات میں  درس دیا ہے جیسے: ادبیات عرب،منطق و فلسفہ،تفسیر و کلام اور فقہ و اصول ۔

درس و تدریس کے ساتھ  ساتھ آپ تصنیف و تالیف میں  بھی مصروف رہے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کی کچھ تالیفات کی  طرف اشارہ کرتے ہیں۔

۱۔حجیۃ قول اہل البیت علیہم السلام وفعلھم تقریرھم فی ضوء  اصول الفقہ(چاپ شدہ)

۲۔آموزھای اخلاقی و تربیتی در ادعیہ امام سجاد علیہ السلام

۳۔قضاوت قرآن کی نگاہ میں (مقالہ)

۴۔مختلف مقالات جو ابھی چاپ نہیں ہوئے