بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد لله رب العالمین و صلی الله علی محمد وآلہ الطاہرین و لعنۃ الله علی اعدائھم اجمعین

نجف اشرف اورقم مقدسہ کے ماہر اساتذہ کے مشورہ اور کاوش کے نتیجہ میں امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ     کاسن 2012 میں (مطابق ۱۴۳۳ ہجری) افتتاح ہوا ۔  یہ مدرسہ فارسی اور انگریزی زبان میں علوم آل محمد (علیہم السلام) کی نشر و اشاعت میں مصروف ہے۔

آج کی اس تیز رفتار دنیا   میں اور بے شمار مشغلوں کے سبب بہت سے لوگ مدارس علوم دینی میں حاضر ہو کر علوم دینی حاصل کرنے سے محروم ہیں۔  امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ     اس اہم ضرورت کو بخوبی پورا کر رہا ہے اور  حوزہ علمیہ کے سنتی دروس کو تمام شائقین کے لئے  آن لائن  فراہم کر رہا ہے۔

بحمد اللہ ، فارسی اور انگریزی میں دروس کو فراہم کرنے کے کامیاب تجربہ کے بعد ،   اب اردو  زبان میں بھی دروس کو فراہم کرنے میں سرگرم ہے اور برّصغیر کےعلاوہ دنیا بھر میں کثیر تعداد میں موجود اردو زبان مومنین کے لئے یہ سنہرا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

·     امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ   سے وابستہ دنیا بھرمیں 6000 شاگرد فیضیاب ہو رہے ہیں۔

·     فارسی اور انگریزی میں 3000 سے زیادہ حوزوی دروس کی  رکارڈنگ دستیاب ہے۔

·     دروس کے علاوہ  درس کا خلاصہ،جذاب ویڈیو، مشقیں،اہم سوالات اور امتحان کی سہولیات فراہم ہیں۔

·     ضرورت پڑنے پر اساتذہ سے براہ راست گفتگو کا امکان فراہم ہے۔

امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ   سے متعلق بعض اہم نکات:

۱۔ امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ   کسی بھی علمی،ثقافتی یا  سیاسی تنظیم یا خاص شخصیت سے وابستہ نہیں ہے ،اور پوری طرح سے بغیر  کسی معاوضہ کے تعلیم فراہم کرتا ہے۔

۲۔  امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ      ان حضرات کے لئے   جو دینی  مدارس  میں  حاضر ہو کر علم دین حاصل نہیں کرسکتے   یہ امکان فراہم کرتا  ہے کہ وہ آن لائن  علوم دین سے فیضیاب ہو سکیں۔

۳۔وہ  خواتین  جو  مختلف مجبوریوں کی خاطرتحصیل علوم دینی سے محروم رہ جاتی تھیں،  امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ    کے ذریعہ بہت آسانی سے تمام حوزوی دروس انکے لئے دستیاب ہیں۔

۴۔ نجف  اشرف اور قم مقدسہ کے ماہر اساتذہ کے ذریعہ دنیا کے مختلف گوشوں میں قائم  مدارس علوم دینی کی علمی ضروریات  کو پورا کیا جا رہا  ہے۔

۔  امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ      کے ذریعہ وہ طلاب جو حوزہ  علمیہ نجف یا قم میں پڑھنا     چاہتے ہیں اور کسی وجہ سے نہیں پہنچ سکتے ہیں انکے لئے  تعلیمی اسباب فراہم کئے جاتے ہیں۔

۳۔    امام صادق (علیہ السلام) آن لائن مدرسہ     کے اہم مقاصد میں سے ہے کہ اعلیٰ تعلیمی  معیار کو قائم رکھتے ہوئے بے حد آسانی سے تمام مومنین  تک علوم دین کو پہنچایا جائے۔