contactUs

سوال ارسال کریں

اگر عمومی سوالات میں آپ کا سوال نہیں ہے تو اس فارم کے ذریعہ اپنا سوال ارسال کریں

عمومی سوالات

صارفین کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کے جوابات

کیا یہ تعلیمات ہمیں قم یا نجف کے حوزہ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے اہل بنائیں گی؟

ہاں ، ان کورسز کی تکمیل سے قم اور نجف کے مدارس میں آپ کی کارکردگی میں تیزی آئے گی۔

پورا کورس مکمل کرنے کے لیے کتنا وقت در کار ہے ؟

یہ طالب علم کے وقت اور لگن کی مقدار پر منحصر ہے۔ عام طور پر مدارس میں ہر سمسٹر کی تکمیل کے لیئے ایک سال لگتا ہے.

- امام صادقؑ آن لائن مدرسہ کا دفتر کہاں پر قائم ہے؟

امام صادق آن لائن مدرسہ کا مرکزی دفتر قم ، ایران میں واقع ہے۔ نجف اشرف میں بھی دفتر ہے۔

کل کتنے سمسٹر ہیں؟

6 سیمسٹر ہوں گے۔

مدرسہ سبق کے مطالعہ کے لئے مطلوبہ وقت کیا ہے؟

آپ سے امید کی جاتی ھے کہ آپ اس وقت تک تعلیم حاصل کریں گے جب تک کہ آپ سبق کو مکمل طور پر سمجھ نہ لیں۔ ہماری تجویز ہے کہ مواد سے واقف ہونے کےلئے آپ درس سے پہلے کتاب کو پڑہیں۔ اور پھر ہر سبق کو ایک بار دھیان سے دیکھیں اور نوٹ بنائیں۔ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ نے جو سیکھا ہے اس پر نظرثانی کریں اورتمارین کو حل کریں۔

کیا مدرسہ کسی انسٹی ٹیوٹ یا مرجع تقلید سے وابستہ ہے ؟

نہیں ، امام صادق ؑآن لائن مدرسہ مکمل طور پر آزاد مدرسہ ہے اور کسی انسٹی ٹیوٹ یا مرجع تقلید سے وابستہ نہیں ہے۔

امام صادقؑ آن لائن مدرسہ کا منتظم کون ہے؟

امام صادق ؑآن لائن مدرسہ ایک آزادانہ اقدام ہے جو ایران کے شهرقم المقدسه ، اور نجف الاشرف ، عراق کے اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔

کیا مدرسہ ہمیں مطالعاتی مواد فراہم کرے گا؟

جی ہاں ، امام صادقؑ آن لائن مدرسہ درسی کتب کا ایک الیکٹرانک ورژن ، دروس کا خلاصہ ، چارٹ ، مشقیں اور امتحانات کے لیئے سوالات فراہم کرتا ہے۔

کیا امام صادقؑ آن لائن مدرسہ قم اور / یا نجف میں حوزہ کے لئے داخلہ کرتا ہے؟

مذکورہ دروس کی تکمیلی کے بعد ، امام صادقؑ آن لائن مدرسہ اپنے طلبہ کو مناسب مشورہ دینے اور نجف یا قم کے حوزہ میں داخلے کے ضروری اقدامات سے آگاہی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کیا کورس مکمل کرنے کے بعد سند یا ڈگری فراہم کی جائے گی؟

ہاں ، امام صادق ؑآن لائن مدرسہ کورس کی تکمیل کے بعد طالب علم کے لئے ایک سند فراہم کی جائے گی۔

×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں