دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
21 عدد
ٹرم
ٹرم
پہلا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
00:00 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

 

بسمہ تعالیٰ

خوشخبری

امام صادق علیہ السلام آنلائن  مدرسہ آپ طلاب گرامی کو مطلع کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہا ہے کہ اب آپ کے لئےحدیث کے موضوع  میں ثقۃ الإسلام محمد بن یعقوب کلینی رحمۃاللہ علیہ کی کتاب أصول کافی میں موجود کتاب حجت کا درس بھی آمادہ  ہو چکاہے جس کے  پچاس درس ابھی تک  ریکارڈ ہو چکے ہیں جن کی تدریس استاد حجۃ الاسلام شیخ محسن جعفری کر رہے ہیں۔اوریہ دروس سایٹ پہ اپلوڈ ہوچکے ہیں۔

 

 حدیث حفظ کرنے کا فائدہ

رسول خدا نے  فرمایا:

مَن حَفِظَ على امّتی أرْبَعینَ حَدیثا ینْتَفعونَ بِها فی أمْرِ دینِهِم، بَعثَهُ اللّهُ یومَ القِیامَةِ فَقیها عالِما

ترجمہ: میری امت میں جو شخص   چالیس احادیث حفظ کرے اور اپنےدینی امور میں ا ن سے فایدہ اٹھائے ، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن فقیہ اور عالم محشور کریگا ۔
(بحار الأنوار، ج ۲، ص ۱۵۶، ح ۱۰)
  

مصنف کا تعارف

محمد بن یعقوب بن اسحاق کلینی رازی تقریباً 255 ہجری میں ایران کے ایک شہر ری سے متصل گاؤں، کلین  میں جو اسماعیلی، حنفی، شافعی اور امامی مکاتب فکر کا مرکز تھا                             پیدا ہوئے۔   
آپ نے شہر ری میں مختلف مذاہب کے عقاید و نظریات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ احادیث لکھنے کا فیصلہ کیا۔ آپ نے ابو الحسن محمد بن اسدی کوفی کے محضر میں  علم حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ علم حدیث کی تکمیل کے لیے قم تشریف لے گئے اوریہاں  ان محدثین سے ملاقات کی جنہوں نے امام عسکری (علیہ السلام) یا امام ہادی (علیہ السلام) سے  بلا واسطہ حدیثیں سنی تھیں ۔ آپ 327 ہجری میں (اپنی وفات سے دو سال پہلے) بغداد روانہ ہوئے۔ بغداد اس وقت عظیم علمی مراکز میں سے ایک تھا۔
وفات:
شیخ  کلینی کا انتقال شعبان 329 ہجری میں بغدادمیں  امام زمانہ (عج اللہ فرجہ) کی غیبت کبریٰ کے آغاز کے موقع پر ہوا۔  محمد بن جعفر حسنی معروف بہ ابو قیراط نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔اور آپ کو  بغداد  میں اب کوفہ کے قریب دفن  کردیا گیا۔
کتاب کافی کاتعارف
کتاب الکافی تین حصوں پر مشتمل ہے: اصول کافی ، فروع کافی  اور روضۃ الکافی ۔

اصول کافی عقاید سے مربوط روایات سے متعلق ہے، فروع کافی  میں فقہ و احکام سے مربوط  روایات  کو نقل کیا گیا  ہے، اور روضہ کافی تاریخ سے متعلق ہے۔ اصول کافی میں آٹھ کتابیں موجود ہیں ۔کتاب العقل و الجهل ،کتاب فضل العلم،کتاب التوحید،کتاب الحجۃ ،کتاب الایمان و الکفر،کتاب الدعاء،کتاب فضل القرآن،کتاب العشرة۔

استاد کا تعارف

حجۃالاسلام محسن عباس جعفری کا تعلق جھامرہ شریف ،تحصیل کلر کہار  پنجاب ،پاکستان سے ہے۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز    اپنے وطن  میں مدرسہ جامعۃ الحسنین   میں کیا  جہاں آپ نےعربی ادب  اور دیگر مقدماتی  کتابوں کی تعلیم حاصل کی۔بعد از آں 1999 میں آپ اعلیٰ تعلیم کے لئے حوزہ قم میں داخل ہوئے جہاں آپ نے  شعبہ فقہ ومعارف اور فقہ و أصول میں تخصص حاصل کیا ۔آپ درس و تدریس  میں  دیرینہ سابقہ رکھتے ہیں   اور  حوزہ قم اور دوسرے  مدارس میں  مختلف  عناوین  ،فقہ  واصول  اور حدیث  وعقایدکی تدریس کرتے رہے ہیں   ۔

 

 

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں