مقدماتی تجوید

مقدماتی تجوید

اس درس میں علم تجوید کے مقدمات کے حوالہ سے حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا گیا ہے نیز حروف کی صفات اور حروف کے فرق کو بیان کیا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
22 عدد
ٹرم
ٹرم
پری حوزه
درس کا وقت
درس کا وقت
12 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • حروف تہجی
  • حرکات ثلاثہ
  • حرکات ثلاثہ کی خصوصیات
  • تشدید
  • مشدد حرف کی حالتیں
  • حروف مدّہ کی خصوصیات
  • حروف مدّہ کی پہچان
  • حروف لین
  • حروف لین کا تلفظ
  • تنوین
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

اسلام کی اہم ترین کتاب کا نام قرآن ہے۔ قرآن کریم الٰھی پیغام ہونے کے ساتھ ساتھ کتاب ہدایت بھی ہے کہ جسکو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جہاں قرآن کے معارف کو سیکھنے اور سمجھنے کی تاکیید ہے وہیں قران مجید کی قرائت کی طرف بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت عربی لحن اور لہجہ میں کی جائے۔ ہر مسلمان کے لیئے شائستہ ہے کہ وہ قرآن کی بہترین قرائت کر سکے اسی لئے ضروری ہے کہ علم تجوید کی تعلیم حاصل کرے تاکہ حروف کا درست تلفظ اور کلمات کی صحیح ادائگی سیکھ سکے۔ اس درس میں تجوید کی اصول اور قرائت کے ابتدائی فنون سیکھائے جائیں گے۔حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا جائے گا نیز حروف کی صفات اور حروف کے فرق کو بیان کیا جائے گا۔

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید جعفر رضا نقوی اس مدرسہ میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عالیجناب مولانا سید جعفر رضا نقوی  صاحب نے سکول کی ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ  دارالحفاط چنیوٹ  پاکستان سے قرآن کریم ترجمہ و مفاہیم کے ساتھ حفظ کیا اورقرآئت قرآن کے ماہر اساتید کی زیر نگرانی تجوید و قرآئت کا کورس مکمل کیا۔

حفط قرآن مکمل ہونے کے بعد اسی سے ملحقہ مدرسہ کلیۃ اہل البیت(علیہم السلام) میں B.A کے ساتھ ساتھ مقدمات حوزوی مکمل کیے۔پھر جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں دو سال کے دورانیہ میں حوزہ کی اہم کتاب لمعتین کو مکمل کیا۔

اس عرصہ کے دواران پاکستان کے تقریبا 70 مختلف شہروں میں حفظ قرآن کی محافل انس باقرآن کا اجراء کیااور حفظ و قرآئت قرآن کے مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ممتاز رتبہ حاصل کیا۔بین الاقوامی مقابلوں کے لیے چند بار بیرون ملک ایران اور عراق کا سفر بھی کیا۔

حفظ قرآن کی بنیاد پر ہی حوزہ علمیہ قم میں داخلہ ہوا اور اب 5 سال سے حوزوی تعلیم میں مشغول ہیں۔

عالیجناب مولانا سید جعفر رضا نقوی  صاحب ۱۰ سال سے حفظ و قرآئت قرآن کی تدرس میں مصروف ہیں آپ نے پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے علاوہ شہر مقدس قم میں مختلف مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دئے ہیں۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں