کتاب شرح عوامل فی النحو

کتاب شرح عوامل فی النحو

’کتاب شرح العوامل فی النحو‘ در اصل علم نحو میں موجود سو عوامل کی شرح اور توضیح پر مشتمل ہے کہ جسکو شیخ عبد القاہر بن عبد الرحمن الجرجانی نے بیان کیا ہے۔ اگر طالب علم نحو کی اس کتاب کو اچھی طرح سیکھ لے اور اس میں مذکور عوامل کی قسموں کو اچھی طرح پہچان لے اور حفظ کر لے تو علم نحو پر اسکو عبور حاصل ہو جاتا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
32 عدد
ٹرم
ٹرم
پہلا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
25 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • عوامل کی تعداد
  • النوع الاول (حرف باء)
  • النوع الاول (حرف مِنْ)
  • حرف اِلیٰ، فِی اور لام کے معنی
  • حروف رُبَّ، عَلیٰ ،عَنْ، کاف، مُذْ، مُنْذُ اور حتّیٰ کے معنی
  • باقی حروف جارّہ
  • النوع الثانی:حروف مشبھۃ بالفعل
  • حروف مشبھہ بالفعل إنَّ وأنَّ
  • جن مقامات پر اِنَّ پڑھا جائے گا
  • حروف مشبہ بالفعل: کاَنَّ-لکِنَّ
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

کتاب شرح عوامل فی النحو

بر صغیر کے دینی مدارس ہوں یا حوزات علمیہ نجف اشرف اور قم مقدسہ، علم نحو کی ابتدائی کتابوں میں سے ایک رائج کتاب ’شرح عوامل‘ ہے۔

اگر طالب علم نحو کی اس کتاب کو اچھی طرح سیکھ لے اور اس میں مذکور عوامل کی قسموں کو اچھی طرح پہچان لے اور حفظ کر لے تو علم نحو پر اسکو عبور حاصل ہو جاتا ہے۔

کتاب شرح العوامل فی النحو‘ در اصل علم نحو میں موجود سو عوامل کی شرح اور توضیح پر مشتمل ہے کہ جسکو شیخ عبد القاہر بن عبد الرحمن الجرجانی نے بیان کیا ہے۔

اس کتاب میں شیخ جرجانی کی ترتیب کے مطابق سو عامل بیان کئے گئے ہیں اور انکی دو اہم قسمیں ہیں پہلی قسم عوامل لفظی کی ہے اور دوسری عوامل معنوی کی ہے۔

عوامل لفظی دو قسموں پر مشتمل ہیں۔ پہلی قسم سماعی عوامل کی ہے اور انکی تعداد ایکانوے (۹۱) ہے اور دوسری قسم قیاسی عوامل کی ہے اور انکی تعداد سات (۷) عدد ہے۔ انکے علاوہ دو (۲) عدد معنوی عوامل ہیں۔ اسطرح کل عوامل کی تعداد سو (۱۰۰) بن جاتی ہے۔

 

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید بہادر علی زیدی امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے سینئر استاد ہیں۔ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے اور آپ اس وقت حوزہ علمیہ قم میں درس و تدریس میں مصروف ہیں۔ 

موصوف مختلف کتابوں کے مصنف ہیں اور قم میں مختلف مراکز میں علمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

 

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں