مکالمہ عربی ۲

مکالمہ عربی ۲

کسی بھی زبان پر عبور حاصل ہونے کے لئے اس زبان کو پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر سمجھ پانا ضروری ہے۔ علوم دین کو حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے مطلوب ہے کہ عربی زبان میں بول چال کو سیکھے تاکہ عربی مکالمہ کے ہنر سے بہرہ مند ہو سکے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اس درس کا آغاز کیا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
59 عدد
ٹرم
ٹرم
پہلا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
25 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • البقال
  • تمرینات
  • المستشفی
  • المستشفی
  • الصحّۃ
  • (2)الصحّۃ
  • المنزل(۱)
  • المنزل(۲)
  • (1)المنزل(۳) و أجھزۃ منزلیۃ
  • أجھزۃ منزلیۃ(2)
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

قرآن کریم کی شکل میں کلام اللہ ہو یا روایات کی صورت میں کلام معصومین علیہم السلام  یہ سب عربی زبان میں ہیں نتیجتاًاسلام کی اہم متون عربی زبان میں ہیں اسی لئے یہ جملہ معروف ہے کہ اسلام کی زبان عربی ہے۔

 کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنےکے لئے اس زبان کو پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر سمجھ پانا ضروری ہے۔ علوم دین کو حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے مطلوب ہے کہ عربی زبان میں بول چال کو سیکھے تاکہ عربی مکالمہ کے ہنر سے بہرہ مند ہو سکے۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ’مکالمہ عربی‘ کا درس شروع کیا گیا ہے، اس کوشش کے ساتھ کہ ہر ٹرم میں یہ درس فراہم کیا جائے۔

پری حوزہ میں جہاں پر  کتاب ’المنہج الجدیدہ‘ کا اختتام ہوا تھا وہیں سےپہلے ٹرم میں درس شروع کیا جا رہا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید پرویز حیدر زیدی صاحب امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے ممتاز استاد ہیں۔

آپ کا تعلق  ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش  ضلع (مظفر نگر) شاملی  قصبہ گنگیرو سادات سے ہے۔

موصوف نے قرآن و ابتدایی  تعلیم وطن میں ہی  حاصل کی۔ پھر آگے کی تعلیم کے لیے دہلی چلاےگئے۔ اس کے بعد علوم دینیہ کی تحصیل کے لیے ملک سوریہ ہجرت کی اور وہاں ۱۲سال تحصیل علوم آل محمد علیہم السلام میں مصروف رہے، لیسانس B.A اور  ماجستیر M.A شام میں مکمل کیا اور وہاں مختلف علمی، تحقیقی اور ثقافتی امور میں مصروف رہے۔

شام  کےحالات خراب ہونے کے بعد جمہوریہ اسلامیہ ایران منتقل ہوئے ۔ قم المقدسہ  میں سطح چھار (بحث خارج و مرحلہ ڈاکٹری) کو مکمل کیا۔

فی الحال موصوف حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے مختلف دینی مدارس میں ، منجملہ جامعۃ آل البیت (علیہم السلام) ، امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ اور بعض دیگر علمی مراکز میں حضوری اور مجازی تدریس کے فرایض انجام دینے میں مشغول ہیں ۔

 

 

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں