عقائد امامیہ

عقائد امامیہ

پری حوزہ کے مقدماتی عقائد کے بعد اب پہلے ٹرم میں عقائد کے اس درس میں مرحوم محمد رضا مظفر صاحب کی مشہور کتاب عقائد امامیہ کو پڑھایا جائے گا۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
62 عدد
ٹرم
ٹرم
دوسرا ٹرم
درس کا وقت
درس کا وقت
25 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • تمہیدی مباحث
  • اصول اور فروع دین میں ہماری ذمہ داری
  • اجتہاد
  • مجتہد جامع الشرایط کی خصوصیات
  • صفات خداوند متعال
  • توحید کی اقسام
  • زیارت قبور کی شرعی حیثیت
  • صفات ثبوتیہ
  • صفات سلبیہ
  • صفات الہی کا عین ذات ہونا
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

عقائد امامیہ 

شیعہ عقائد پر مبنی ایک کتاب جسے مرحوم محمد رضا مظفر (متوفی 1383ھ) نے لکھا ہے۔

یہ کتاب آج بھی حوزات علمیہ نجف اور قم میں پڑھائی جاتی ہے اسی طرح برّصغیر کے مدارس میں بھی اس کتاب کو نصاب تعلیم میں رکھا جاتا ہے۔

 عقائد امامیہ میں شیعوں کے عقائد کو اس انداز سےپیش کیا گیا ہے جو پیچیدہ اور فلسفی استدلال سے دور اور آسانی سے قابل فہم ہو۔

 عقائد امامیہ ۵ ابواب اور ۴۴ حصوں پر مشتمل ہے۔ اسکے پانچ ابواب اس طرح ہیں: الٰہیات، نبوت، امامت، تربیتی مباحث(اخلاق) اور معاد۔  

اس کتاب کی اشاعت کے بعد، علماء نے مرحوم مظفر کی دیگر تصنیفات کی مانند اس کتاب کو بھی مورد عنایت قرار دیا اور اسی کے طرز پر دروس بیان کرنا شروع کئے۔ اس  کتاب کی متعدد شرحیں اور مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی موجود ہیں ۔

مرحوم مصنف نے اس کتاب کی دوسری اشاعت کے مقدمہ میں فرمایا کہ اس کتاب کا مقصد  دو فرقوں (شیعہ اور سنی) کے درمیان موجود اختلاف  دور کرنااور اسلام کا حقیقی عقیدہ بیان کرنا ہے۔

استاد کا تعارف

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر   سید وقار حیدر نقوی کا تعلق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے ہے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے ضلع نارووال سے حاصل کی اور وہیں سے میٹرک کی سند حاصل کی اور پھر پاکستان کی مایہ ناز درسگاہ جامعہ مظھر الایمان سے مقدمات کی تعلیم حاصل کی اور پھر اسلام آباد میں واقع بے مثال درسگاہ جامعہ الکوثر سے کفایہ الاصول تک حصول علم کا سفر جاری رکھا اور ساتھ ہی NUML University سے عربی زبان و ادب میں ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی اور پھر 2017 میں نجف اشرف میں حصول علم کی غرض سے حاضر ہوئے اور اس وقت سے لے کر اب تک درس خارج میں حاضر ہو رہے ہیں اور موصوف نے اپنے تعلیمی سفر کے دوران مختلف علاقوں میں مجالس عزا سے خطابات کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور مختلف یونیورسٹیوں میں تدریس بھی کی ۔اور2021 میں نمل یونیورسٹی سے عربی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں