مکالمہ عربی

مکالمہ عربی

کسی بھی زبان پر عبور حاصل ہونے کے لئے اس زبان کو پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر سمجھ پانا ضروری ہے۔ علوم دین کو حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے مطلوب ہے کہ عربی زبان میں بول چال کو سیکھے تاکہ عربی مکالمہ کے ہنر سے بہرہ مند ہو سکے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اس درس کا آغاز کیا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
23 عدد
ٹرم
ٹرم
پری حوزه
درس کا وقت
درس کا وقت
12 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • اسم اشارہ
  • صفت موصوف اور مبتدا خبر
  • مضاف اور مضاف الیہ
  • مبتدا اور خبر
  • جملے بنانے کا طریقہ
  • ضمائر کا استعمال
  • مختلف چیزوں کے نام
  • مفرد اور جمع الفاظ
  • پھلوں اور سبزیوں کے نام اور اسم اشارے
  • ضمیروں کااستعمال
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

مکالمہ عربی

قرآن کریم کی شکل میں کلام اللہ ہو یا روایات کی صورت میں کلام معصومین علیہم السلام  یہ سب عربی زبان میں ہیں نتیجتاًاسلام کی اہم متون عربی زبان میں ہیں اسی لئے یہ جملہ معروف ہے کہ اسلام کی زبان عربی ہے۔

 کسی بھی زبان پر عبور حاصل ہونے کے لئے اس زبان کو پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر سمجھ پانا ضروری ہے۔ علوم دین کو حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے مطلوب ہے کہ عربی زبان میں بول چال کو سیکھے تاکہ عربی مکالمہ کے ہنر سے بہرہ مند ہو سکے۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ’مکالمہ عربی‘ کا درس شروع کیا گیا ہے، اس کوشش کے ساتھ کہ ہر ٹرم میں یہ درس فراہم کیا جائے۔

حجۃ الاسلام  مولانا سید اطہر عباس رضوی (آل باقر العلوم)  امام صادق (علیہ السلام)آنلائن مدرسہ کے برجستہ استاد ہیں۔

مولانا سید اطہر عباس رضوی   ہندوستان کے شہر لکھنو سے ہیں اور اس شہر کے  مشہور علمی گھرانہ خاندان ِباقر العلوم  سے  آپ کا تعلق ہے۔

موصوف نے کویت سے دنیاوی تعلیم ختم کرنے کے بعد سن ۲۰۰۵ میں حوزہ علمیہ قم میں داخلہ لیا۔ جہاں تیرہ سال پوری محنت کے ساتھ جید اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ اس دوران متعدد بار ہندوستان اور کویت کے دورے بھی کئے جس میں ماہ عزا میں فرائض منبر اور ماہ مبارک میں فرائض محراب بھی شامل ہیں۔ حوزہ علمیہ قم میں ام-اے ک(ارشناسی ارشد) کے مرحلے کی پڑھائی کرکے 13 اکتوبر 2018 کو اعلی تعلیم کے حصول کی غرض سے قبلہ گاہ ولایت امیر المومنین علیہ السلام کا رخ کیا اور شہر علم و اجتہاد، نجف اشرف کی طرف ہجرت فرمائی۔
مولانا موصوف فی الحال حوزہ علمیہ نجف اشرف میں درس خارج میں مصروف ہیں۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں