اسلام کی اہم ترین کتاب کا نام قرآن ہے۔ قرآن کریم الٰھی پیغام ہونے کے ساتھ ساتھ کتاب ہدایت بھی ہے کہ جسکو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جہاں قرآن کے معارف کو سیکھنے اور سمجھنے کی تاکیید ہے وہیں قران مجید کی قرائت کی طرف بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت عربی لحن اور لہجہ میں کی جائے۔ ہر مسلمان کے لیئے شائستہ ہے کہ وہ قرآن کی بہترین قرائت کر سکے اسی لئے ضروری ہے کہ علم تجوید کی تعلیم حاصل کرے تاکہ حروف کا درست تلفظ اور کلمات کی صحیح ادائگی سیکھ سکے۔ اس درس میں تجوید کی اصول اور قرائت کے ابتدائی فنون سیکھائے جائیں گے۔حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا جائے گا نیز حروف کی صفات اور حروف کے فرق کو بیان کیا جائے گا۔