قرآن کریم کی شکل میں کلام اللہ ہو یا روایات کی صورت میں کلام معصومین علیہم السلام  یہ سب عربی زبان میں ہیں نتیجتاًاسلام کی اہم متون عربی زبان میں ہیں اسی لئے یہ جملہ معروف ہے کہ اسلام کی زبان عربی ہے۔

 کسی بھی زبان پر عبور حاصل کرنےکے لئے اس زبان کو پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سن کر سمجھ پانا ضروری ہے۔ علوم دین کو حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے مطلوب ہے کہ عربی زبان میں بول چال کو سیکھے تاکہ عربی مکالمہ کے ہنر سے بہرہ مند ہو سکے۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ’مکالمہ عربی‘ کا درس شروع کیا گیا ہے، اس کوشش کے ساتھ کہ ہر ٹرم میں یہ درس فراہم کیا جائے۔

پری حوزہ میں جہاں پر  کتاب ’المنہج الجدیدہ‘ کا اختتام ہوا تھا وہیں سےپہلے ٹرم میں درس شروع کیا جا رہا ہے۔