علم فقہ

علم فقہ وہ علم ہے کہ جس میں شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جاتا ہے۔

اگر اور دقیق بیان کیا جائے تو علم فقہ میں ادّلہ اربعہ یعنی قرآن، سنت، اجماع اور عقل کے ذریعہ کسی حکم کے استنباط کے طریقہ کو بیان کیا جاتا ہے۔

پری حوزہ میں احکام مقدماتی کے عنوان سے شریعت کے عملی احکام کو بیان کیا جا چکا ہے اور اب پہلے ٹرم میں علم فقہ کی مشہور فقہی کتاب ’منہاج الصالحین‘ کو محور قرار دیتے ہوئے مدرس محترم احکامات کو بیان کریں گے۔

اس ٹرم میں عربی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ طلاب عزیز عربی عبارتوں اور فقہی اصطلاحوں سے آشنا ہو سکیں۔

اس ٹرم میں منہاج الصالحین کی کتاب الطہارة کو پڑھایا جائے گا۔