علم منطق

علم منطق کی اہمیت اور ضرورت سے ہر علم دوست شخص آگاہ ہے۔ حوزہ علمیہ میں بھی علم منطق کو بہت اہمیت کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے اور بغیر اس علم کو سیکھے دیگر علوم کا حصول ایک طرح سے ناقص مانا جاتا ہے۔ علم اصول فقہ اور متعدد علم کلام کے مباحث کے علاوہ فلسفہ کو پڑھنے کے لئے بھی علم منطق کو مقدمہ مانا جاتا ہے۔

علم منطق کے اہم ترین فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اس علم کے ذریعہ طالب علم صحیح استدلال کرنا اور فکر کو خطا سے محفوظ رکھنا  سیکھ لیتاہے۔

مقدماتی منطق کے عنوان سے ’علم منطق‘ کے اس سلسلہ دروس میں جناب مرحوم عبد ہادی فضلی صاحب کی کتاب ’خلاصۃ المنطق‘ کو پڑھایا گیا ہے۔

اس کتاب میں علم منطق کے اہم ترین مباحث کو بیان کیا گیا ہے اور اس ابتدائی مرحلہ میں پیچیدہ مباحث کو بیان کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔