علم منطق کی تعریف:

علم منطق ایسے قوانین کا مجموعہ ہے جو انسان کو صحیح فکر کرنا سیکھاتا ہے۔ در حقیقت جو بھی منطقی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے فکر کرتا ہے اور اپنے استدلال کو ان قوانین کے مطابق تیار کرتا ہے تو اس صورت میں غلطی کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔

اسی وجہ سے منطق کی تعریف میں کہا گیا ہے: "منطق ایک ایسا آلہ (عام اصولوں کا مجموعہ) ہے جس کےاوصول اور ضوابط کی پابندی کرنے سے ذہن سوچنے میں غلطی کرنے سے محفوظ رہتا ہے۔"

 

 

کتاب المنطق کا تعارف

 کتاب المنطق ،مصنف استاد شیخ محمد رضا مظفر، موضوع علم منطق میں  درس و تدریس کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی منفرد تالیف ہے ۔جس میں طلاب کی سہولت کے لئے دقیق مطالب کو آسان الفاظ میں پیش کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں لکھی گئی یہ کتاب برسوں سےدرسی  نصاب میں شامل ہے۔اس کتاب میں طلاب کی درسی وعلمی  مہارت کے لئےہر درس کے آخر میں مشق و سوالات بھی موجود ہیں ۔

 

کتاب المنطق میں موجود مطالب کا مختصر خاکہ

یہ کتاب تین جزء پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں ایک مقدمہ(تمہید) ہےاور چھ باب ہیں

جزءاول:ابتدائی مباحث

باب اول : مباحث الفاظ

باب دوم :مباحث کلی

  باب سوم : مباحث معرّف و تقسیم

جزءدوم:

باب چہارم : مباحث قضایا  

باب پنجم :مباحث استدلال

جزءسوم :

باب ششم :مباحث صناعات خمس 

 (یقینیات،مظنونات،مشہورات)

 

مرتبط موضوع