عقائد امامیہ 

شیعہ عقائد پر مبنی ایک کتاب جسے مرحوم محمد رضا مظفر (متوفی 1383ھ) نے لکھا ہے۔

یہ کتاب آج بھی حوزات علمیہ نجف اور قم میں پڑھائی جاتی ہے اسی طرح برّصغیر کے مدارس میں بھی اس کتاب کو نصاب تعلیم میں رکھا جاتا ہے۔

 عقائد امامیہ میں شیعوں کے عقائد کو اس انداز سےپیش کیا گیا ہے جو پیچیدہ اور فلسفی استدلال سے دور اور آسانی سے قابل فہم ہو۔

 عقائد امامیہ ۵ ابواب اور ۴۴ حصوں پر مشتمل ہے۔ اسکے پانچ ابواب اس طرح ہیں: الٰہیات، نبوت، امامت، تربیتی مباحث(اخلاق) اور معاد۔  

اس کتاب کی اشاعت کے بعد، علماء نے مرحوم مظفر کی دیگر تصنیفات کی مانند اس کتاب کو بھی مورد عنایت قرار دیا اور اسی کے طرز پر دروس بیان کرنا شروع کئے۔ اس  کتاب کی متعدد شرحیں اور مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی موجود ہیں ۔

مرحوم مصنف نے اس کتاب کی دوسری اشاعت کے مقدمہ میں فرمایا کہ اس کتاب کا مقصد  دو فرقوں (شیعہ اور سنی) کے درمیان موجود اختلاف  دور کرنااور اسلام کا حقیقی عقیدہ بیان کرنا ہے۔