جتنا زیادہ انسان کو اپنے ظاہر پر توجہ دینا چایئےاس سے زیادہ اپنے باطن پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ انسان کی روح اور نفس اصل ہیں اور بدن روحی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ قدیم الایام سے دینی مدارس اور حوزات علمیہ میں یہ سنت علماء رہی ہے کہ تمام علمی دروس اور مْباحثات کے ساتھ درس اخلاق بھی رکھا جاتا ہے تاکہ طالب علم کے ظاہر کو آراستہ کرنے کے ساتھ اسکے باطن کو بھی اخلاقِ حسنہ سے مزین کیا جا سے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیئے مدارس علوم دینیہ کی ایک اہم اخلاقی کتاب یعنی آداب المتعلمین کے درس کا انعقاد کیا گیا ہےتاکہ علوم دینی کے شائقین علم حاصل کرنے کے آداب کو سیکھ سکیں۔