عاشورا

۱۰ محرم بہت بڑی  مصیبت کا دن ہے کیونکہ آج  رسول اللہﷺ کے نواسہ اور  علی  و  فاطمہ علیہما السلام کے لال  امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ  388 انکی زیارت کا شوقسکے دل میندل مین حسین علیہ السلام کی محبت ڈال دیاتا ہے۔دت ہو گئی، اس لئے عاشورا کو دیگر آل عبا کی شہادت سےشہادت کا دن ہے۔ سن ۶۱ ہجری میں کربلا کے میدان میں  یزید ملعون کے حکم سے  عمر بن سعد کی سربراہی میں جو لشکر بھیجا گیا تھا وہ صرف اس عرض سے تھا کہ یا تو بیعت لے لو یا پھر سر قلم کر دو۔

⚫️  امام حسین علیہ السلام کا مقصد

لیکن امام حسین علیہ السلام نے بھی واضح اعلان کر دیا تھا کہ میں کسی پر ظلم کرنے کے لئے نہیں نکل رہا ہوں  نہ تو کسی مال و منال کی خاطر یا  کسی حکومت کے شوق میں نکل رہا ہوں بلکہ میں اپنے جد کی  امت کی اصلاح کے لئے نکل رہا ہوں تاکہ  امر بالمعروف کروں اور  نہی عن المنکر کروں اور اپنے جد رسول اللہ ﷺ اور بابا علی مرتضی علیہ السلام کی  سیرت پر عمل کروں۔

یقینا جب جب اسلام پر مشکل وقت پڑا ہے توخاندان  عصمت و طہارت نے آگے پڑھ کر ہر طرح سے مدد کی یہاں تک کہ اپنی جان دینے سے بھی گزیر نہیں کیا۔

✔️  عاشورا سب سے بڑی مصیبت

 عبد اللہ بن فضل ہاشمی نے  امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا : رسول اکرم ﷺ کی رحلت کے دن اور دوسرے  پنجتن  آل عبا علیہم السلام کی شہادت کے دن کو اتنی اہمیت کیوں نہیں ملی جتنی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن یعنی عاشورا کو دی گئی ہے؟ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : جب رسول اکرم ﷺ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو دیگر چار آل عبا موجود تھے اور لوگوں کو تسلی تھی، جیسے جیسے شہادت ہوئی دوسرا  کوئی نہ کوئی موجود تھا کہ لوگوں کو تسلی دیتا لیکن جب امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہوئی تو وہ  خامس آل عبا تھے ، وہ پنجتن کے آخری فرد تھےانکی شہادت کے بعد گویا پنجتن کی ایک ساتھ شہادت ہو گئی، اس لئے عاشورا کو دیگر آل عبا کی شہادت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

 امام حسین علیہ السلام کی شہادت

کربلا میں امام حسین علیہ السلام کو تین دن کا بھوکا اور پیاسہ ظہر کے وقت شہید کردیا گیا  ظالموں نے عصر کے وقت  اہل حرم کے خمیموں میں آگ لگا دی، بیبیاں ایک خمہ سے دوسرے خیمہ جا رہی تھیں اور مصیبت کی انتہا نہ رہی جب  شہداء کربلا کے پاک جنازوں پر گھوڑے دوڑائے گئے۔ ظالموں نے  اہل حرم کو اسیر کر  لیا اور امام حسین کا جنازہ  کوبے گور و کفن کربلا کی زمین پر رکھا رہا۔

 الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین

🏴  امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس عظیم مصیبت پر  امام زمانہ عجل اللہ فرجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔