صرف: کتاب شرح الامثلہ

صرف: کتاب شرح الامثلہ

کتاب شرح الامثلۃ علم صرف کی ایک مشہور کتاب ہے۔ حوزہ علمیہ کے پہلے سال میں یہ کتاب طلاب کو پڑہائی جاتی ہے تاکہ عربی ادبیات کی بنیاد مضبوط ہو سکے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
14 عدد
ٹرم
ٹرم
پری حوزه
درس کا وقت
درس کا وقت
7 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • مقدمات
  • ماضی کے صیغہ
  • فعل ماضی کے آخری صیغہ اور بعض فعل مستقبل کے صیغہ
  • فعل مستقبل کے باقی صیغہ
  • اسم فاعل
  • اسم مفعول
  • فعل امر
  • فعل نہی
  • فعل نہی کے باقی صیغہ اور فعل جحد
  • فعل جحد
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

علوم عربی میں سب سے پہلے علم صرف کی تعلیم دی جاتی ہے اور یہ دیگر عربی علوم کو سیکھنے میں بہت بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ  میں علم صرف کی تعلیم کے لئے  ایک ابتدائی اور مختصر کتاب جسکا نام ’امثلۃ‘ ہے رائج ہے اور اسی کتاب کی ایک شرح ہے کہ جسکا نام ’شرح الامثلۃ‘ ہے۔ اس درس میں کتاب الامثلۃ اور اسکی شرح کا درس بیان کیا گائے گا ۔ کتاب شرح الامثلہ میں مختلف صیغوں کو پہچاننے اور بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

یہ مباحث نہ صِرف عربی متن جیسے قرآن کریم اور روایات کو پڑھنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ عربی بولچال میں بھی مدد کریں گے۔

اس درس میں طالب علم کو مصدر سے فعل کے مختلف صیغہ بنانا سیکھائے جاتے ہیں۔ ماضی اور مستقبل (مضارع ) کے صیغوں کے علاوہ اس درس میں اسم فاعل، اسم مفعول، امر، نہی، نفی، جحد،اور استفہام بنانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ ایک صیغہ سے مختلف صیغوں کے وجود میں آنے کا طریقہ  اور مختلف صیغوں کو بنانے اور گردان کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید بہادر علی زیدی امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے سینئر استاد ہیں۔ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے اور آپ اس وقت حوزہ علمیہ قم میں درس اور تدریس میں مصروف ہیں۔ 

موصوف مختلف کتابون کی تالیف کر چکے ہیں اور قم میں مختلف مراکز میں علمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
×
بہتر تجربے کے لئے۔۔۔
ہم سے رابطہ کریں