مقدماتی تجوید

مقدماتی تجوید

اس درس میں علم تجوید کے مقدمات کے حوالہ سے حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا گیا ہے نیز حروف کی صفات اور حروف کے فرق کو بیان کیا گیا ہے۔

دروس کی تعداد
دروس کی تعداد
5عدد
ٹرم
ٹرم
پری حوزه
درس کا وقت
درس کا وقت
3:15:00 گھنٹے
سوال و جواب
سوال و جواب
خصوصی سوال جواب

کورس کے عناوین

  • قرآن سیکھنے کی اہمیت
  • آدابِ تلاوت قرآن
  • حروف کا تلفظ۔
  • حروف کا تلفظ
  • وہ حروف جنکا تلفظ ایک جیسا ہے
  • کورس کی تفصیل

  • استاد کے بارے میں

  • سوال و جواب

اسلام کی اہم ترین کتاب کا نام قرآن ہے۔ قرآن کریم الٰھی پیغام ہونے کے ساتھ ساتھ کتاب ہدایت بھی ہے کہ جسکو پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جہاں قرآن کے معارف کو سیکھنے اور سمجھنے کی تاکیید ہے وہیں قران مجید کی قرائت کی طرف بہت زیادہ توجہ دلائی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت عربی لحن اور لہجہ میں کی جائے۔ ہر مسلمان کے لیئے شائستہ ہے کہ وہ قرآن کی بہترین قرائت کر سکے اسی لئے ضروری ہے کہ علم تجوید کی تعلیم حاصل کرے تاکہ حروف کا درست تلفظ اور کلمات کی صحیح ادائگی سیکھ سکے۔ اس درس میں تجوید کی اصول اور قرائت کے ابتدائی فنون سیکھائے جائیں گے۔حروف کے مخارج اور صحیح تلفظ کو بیان کیا جائے گا نیز حروف کی صفات اور حروف کے فرق کو بیان کیا جائے گا۔

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کی خوش نصیبی ہے کہ حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید باقر ایلیا رضوی صاحب اس مدرسہ میں بعنوان استاد علم تجوید کی تدریس فرما رہے ہیں۔ موصوف نے اپنی ابتدائی تعلیم مدرسہ امجدیہ کراری کوشامبی میں شروع کی اور اسکے بعدحوزہ علمیہ امام خمینی گجرات میں ۶ سال ( ۱۹۹۵ سے۲۰۰۰ تک ) علم دین حاصل کرتے رہے۔ سن ۲۰۰۱ میں آپ ایران تشریف لائے اور حوزہ علمیہ قم میں علوم آل محمد(علیہم السلام) کے حصول میں مصروف ہو گئےآپ اس وقت PhD میں مشغول ہیں۔
آپ کا علمی تخصص علوم قرآن و حدیث میں ہے اور آپ علوم و فنون قرائت قرآن میں مہارت رکھتے ہیں۔ مولانا موصوف نے اپنا
B.A علوم قرآن کے موضوع سے مکمل کیا اور آپ کا M.A علوم و فنون قرائت قرآن کے موضوع پر تھا۔آپ فی الوقت علوم و فنون قرائت قرآن کے موضوع پر PhD میں مصروف ہیں۔
آپ کے علمی رسالہ کا موضوع ’’مخارج و صفات حروف از دیدگاہ علم قرأت آوا شناسی و علم صرف با نظرات نو‘‘ تھا۔

مولانا کو تدریس کے میدان میں ۱۰ سال کا تجربہ حاصل ہے۔آپ ایران میں مختلف مدارس اور قرآنی موسسات میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیںاور ہندوستان میں حوزہ علمیہ امام حسین (علیہ السلام) مظفرنگر، حوزہ علمیہ امام خمینی ؒاحمدآباد گجرات اور دیگر علمی مراکز میں بھی استاد قرآن کے عنوان سے خدمات انجام دی ہیں۔

سوال بھیجنے کے لئیے درج
  • درس پڑھنے کے لئے
    رجسٹر!
ہم سے رابطہ کریں