بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام صادق (علیہ السلام) آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ مدرسہ کے دروس کی فہرست میں ’کتاب شرح الامثلۃ‘ کے درس کا اضافہ ہوا ہے۔ کتاب شرح الامثلۃ علم صرف کی ایک مشہور کتاب ہے۔ حوزہ علمیہ کے پہلے سال میں یہ کتاب طلاب کو پڑہائی جاتی ہے تاکہ عربی ادبیات کی بنیاد مضبوط ہو سکے۔

اس کتاب کو نہایت خوش اسلوبی کےساتھ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید بہادر علی زیدی صاحب نے پڑہایا ہے اور علم صرف کے اہم مسائل کو سمجھایا ہے۔

علوم عربی میں سب سے پہلے علم صرف کی تعلیم دی جاتی ہے اور یہ دیگر عربی علوم کو سیکھنے میں بہت بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

 ’کتاب الامثلۃ‘ حوزہ علمیہ  میں علم صرف کی تعلیم کے لئے  ایک ابتدائی اور مختصر کتاب مانی جاتی ہے اور اسی کتاب کی ایک شرح ہے کہ جسکا نام ’شرح الامثلۃ‘ ہے۔ اس درس میں کتاب الامثلۃ اور اسکی شرح کا درس بیان کیا گائے گا ۔ کتاب شرح الامثلہ میں مختلف صیغوں کو پہچاننے اور بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

یہ مباحث نہ صِرف عربی متن جیسے قرآن کریم اور روایات کو پڑھنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ عربی بولچال میں بھی مدد کریں گے۔

اس درس میں طالب علم کو مصدر سے فعل کے مختلف صیغہ بنانا سیکھائے جاتے ہیں۔ ماضی اور مستقبل (مضارع ) کے صیغوں کے علاوہ اس درس میں اسم فاعل، اسم مفعول، امر، نہی، نفی، جحد،اور استفہام بنانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ ایک صیغہ سے مختلف صیغوں کے وجود میں آنے کا طریقہ  اور مختلف صیغوں کو بنانے اور گردان کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔